• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کپتان کی گاڑی سے پرس اور دیگر اشیاء چوری

آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کورونا وائرس کے باعث اپنے گھر کے گیراج کو جِم میں تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ٹم پین نے کورونا کے باعث گھر میں ہی ٹریننگ کی سہولت قائم کی تھی جس کی وجہ سے انہوں نےگھر کے گیراج کو جم بنانےکےلیے کار سڑک پر کھڑی کردی تھی۔

ہوبارٹ میں ٹم پین کے گھر کے باہر کھڑی کار میں چوری ہو گئی اور چور کار میں سے کرکٹر کا پرس اور دوسری اشیاء لے اُڑے۔

اس حوالے سے ٹم پین نے کہا کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو بینک کے پیغام سے پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کا پیغام موصول ہوتے ہی جب میں نے باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں میرا پرس بھی نہیں تھا۔

تازہ ترین