• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی گھروں تک محدود رہیں، معین الحق

فرانس میں مقیم پاکستانی گھروں تک محدود رہیں، معین الحق


فرانس میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیرس میں موجود پاکستان کے  سفارت خانہ کے دیگر افسران کے ہمراہ ویڈیو لنک پر پیرس میں مقیم آٹھ سو کے قریب پاکستانی طلبہ سے رابطہ  کرکے انہیں سفارت خانہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر پاکستانی طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو اپنی رہائش تک محدود رکھیں اور حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ ہمہ وقت پاکستانیوں کے ساتھ ہے، اور کسی بھی   مشکل پیش آنے کی صورت میں ہیلپ لائین پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین