• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناکی آڑمیں تبلیغی جماعت کوبدنام نہ کیا جائے،خطیب و امام پارلیمنٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) خطیب و امام پارلیمنٹ ہاؤس مولانا احمد الرحمٰن نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کو موجودہ وباء کی آڑمیں بدنامی سے گریز کیاجائے، تبلیغی جماعت والے راہ خدامیں اپناجان ومال وقت خرچ کرکے دعوت الی اللہ کیلئے نکلے ہیں، حدیث میں آتاہے کہ استغار اورتوبہ کرنے سے خداعذاب کوٹال دیتاہے، یہ لوگ توبہ استغفار بھی کررہے ہیں اور اس حدیث پر عمل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وباءوالی بستی سے باہر نہ نکلو یہ لو گ حکومتی فیصلوں پر مکمل عملدرآمدکررہے ہیں، سیکولر طبقہ دین پر براہ راست حملہ نہیں کرسکتا لیکن وباءکی آڑ میں تبلیغی جماعت کوبدنام کررہا ہے۔
تازہ ترین