• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی 


لند ن (جنگ نیوز) کورونا وائرس کے باعث سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا۔ بدھ کو آل انگلینڈ کلب کی جانب سے اعلان ایمرجنسی بورڈ میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں میگا ایونٹ کو سال کے اواخر میں یا تماشائیوں کے بغیر خالی کورٹس میں کرانے کے امکانات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا لیکن یہ تجاویز ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے ٹورنامنٹ منسوخ ہی کردیا گیا۔دنیائے ٹینس کا قدیم ترین ایونٹ ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں شیڈول تھا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد ومبلڈن کو پہلی بار منسوخ کیا گیا ہے۔جبکہ 1973 میں ومبلڈن کو اس وقت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا جب 81 مرد کھلاڑیوں نے سابق یوگوسلاویہ سے تعلق رکھنے والے نکی پلیچ کو ایونٹ میں شرکت سے روکے جانے پر بائیکاٹ کیا تھا۔ رواں برس نواک جوکووچ اور سرینا ولیمز کو ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔

تازہ ترین