• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کل 12 سے سہ پہر تین بجے تک باہر نہ نکلیں، غلام نبی میمن

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہری کل دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ جو لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے ان کو سمجھا کر واپس بھیج دیا جائے گا۔

پولیس چیف کراچی نے کہا کہ اگر کسی نے زبردستی کی تو اس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل در آمد کروائیں گے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کل دن 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، جبکہ لوگوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے۔

جیو نیو ز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس بات کویقینی بنایا جائےگا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر ٹریفک نہ ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں مساجد کھلی رہیں گی، اذانیں بھی ہو ں گی مگر تین سے پانچ افراد نمازادا کریں گے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے۔

تازہ ترین