• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ٹائیگر فورس میں 2 ہزار افراد کی رجسٹریشن

بلوچستان میں کورونا وائرس ٹائیگر فورس کے لئے 2 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرالی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان کردہ ٹائیگر فورس میں شرکت کیلئے بلوچستان سے 1974 مردوں اور 24 خواتین نے آن لائن رجسٹریشن کرائی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کا عمل آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو دن قبل کورونا وائرس کے پیش نظر ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے مطابق ملک بھر سے 48 گھنٹوں میں تقریباً تین لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔

تازہ ترین