• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس ڈرامے کے بجائے بلدیاتی ادارے بحال کئے جائیں، تجزیہ کار

ٹائیگر فورس ڈرامے کے بجائے بلدیاتی ادارے بحال کئے جائیں


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے کم از کم اتنی احتیاط کرلیں جتنی ارکان اسمبلی کررہے ہیں، ٹائیگر فورس کے ڈرامے کے بجائے بلدیاتی ادارے بحال کیے جائیں، بلدیاتی نمائندے ہر گلی محلے کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔بابر ستار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹیسٹنگ اور متاثرہ لوگوں کی شناخت کرنا ضروری تھا، جن علاقوں میں کورونا متاثرین پائے جاتے وہاں ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے باقی ملک کو آہستہ آہستہ کھولا جاتا، ایسا مرکزی نظام ہونا چاہئے جس کے ذریعہ ضروری اشیاء کی تیاری سے لے کر تقسیم اور غریبوں تک پہنچانے کا کام جاری رہے۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ فوج نے کورونا کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جو اچھی بات ہے، اس وقت صرف باہمی تعاون کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین