• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے گن پوائنٹ پرپانچ لاکھ چھیننے کے الزام میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری سے گن پوائنٹ پرپانچ لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں سب انسپکٹراورکانسٹیبل سمیت چارملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کومنظور حسین نے بتایا کہ میں5لاکھ روپے اور ایک چیک بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا جب بانساں والے چوک پہنچا تو سامنے ایک کار آکررکی جس میں ایک سب انسپکٹر سوار تھا جس کی نیم پلیٹ محمد علی کے نام سے تھی جس کے ہمراہ ایک کانسٹیبل اور محمد آصف بیٹھے تھے جو میرے ارد گرد ہو گئے۔ آصف نےپسٹل نکال کر کہا کہ رقم میرے حوالے کرو ،مجھ سے 5لاکھ روپے لے لیے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، سپاہی کو میرے موٹرسائیکل پرمیرے پیچھے بٹھا دیا اور اسے کہا کہ اسے نصیر آباد تھانہ لے آئو ۔تھوڑے فاصلے پر جا کر نامعلوم کانسٹیبل میری موٹرسائیکل سے اتر کر بھاگ گیا۔پھر مجھے کال آئی جس نے اپنا نام شفیق بتایا بعد ازاں اس نے فون بند کر دیا ۔
تازہ ترین