• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراںفروشوں کے خلاف کارروائی، 17افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے 17افراد گرفتار لیا گیا ۔ عوامی اطلاعات پر صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی کی ہدایات پرحیات آباد پہاڑی پورہ رینگ روڈ اور سربند میں آٹا ڈیلرز،کریانہ سٹور،سبزی فروش،نان بائیوں اور قصائیوں کے خلاف کاروائی کرکے 17 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔محکمہ کے مطابق گرانفروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کے ہدایت کے مطابق پشاورفلور مل مل، نیو پشاور فلور مل،مہمند فلور مل،رضوان فلور مل،سالم فلور مل،لکی سٹار فلور مل،اشرف فلور مل،ترناب فلور مل اور قریشی فلور مل میں سرکاری کوٹے کے مطابق تمام ریکارڈ کا معائنہ کیا سرکاری لسٹ کے مطابق تمام آٹا ڈیلروں کو کوٹے کے مطابق ہر ڈیلر کو 100 تھیلے فراہم کئے گئے محکمہ خوراک کی ٹیم میں ڈیلروں کا پیچھا کرکے 6ڈیلرز کو دوکانداروں پر آٹا بیچنے پر گرفتار کرلیا روزانہ کی بنیاد پر محکمہ خوراک کے مختلف ٹیمیں فلور ملز اورآٹاڈیلرز کو چیک کرینگے۔
تازہ ترین