• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگس اور پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے ڈرگس اور پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے مردان کے رہائشی وسیم راجہ کی درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ڈرگس (ایمفیٹامین) اور9ایم ایم پستول برآمد کیا اوراسکے خلاف انسدادمنشیات قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی اور عدالت نے ایف ایس ایل رپورٹ میں تاخیر اور پولیس دستاویزات میں تضاد کی بناء پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
تازہ ترین