آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نازیہ حسن کی سالگرہ


لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی55ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

پاپ موسیقی کو غیرمعمولی شہرت بخشنے والی خوبرو گلوگارہ نازیہ حسن کے پرستارتین آج ان کی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں،برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

1980 میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا جسکے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ‘‘ڈسکو دیوانے‘‘ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

عالمی شہرت یافتہ شمارے ٹائمز نے نازیہ حسن کو اس وقت کی ان با اثر پچاس شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ،جنھوں نے پاک و ہند کی نوجوان نسل کے مزاج پر گہر ااثر ڈالااپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرنازیہ حسن نے 1982 میں بوم بوم،1986میں ینگ ترنگ ،1987ء میں ہاٹ لائن اور1992ء میں کیمرا کیمرا کے ناموں سے چار البم ریلیزکئے۔

یہ بہن بھائی جلد ہی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے اور انکے گائے ہوئے گیت اکثریت کی زبان پر تھے۔

نازیہ حسن محض35 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر13 اگست سال 2000 کو اس دار فانی سے رخصت ہوگئیں لیکن اس کی سریلی آواز اور مسکراتا چہرہ پرستاروں میں آج بھی مقبول ہے انہیں 2002 میں حکومت پاکستان کی طرف سے بعدازوفات پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔