• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی

ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی—فائل فوٹو
ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی—فائل فوٹو

ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے، دشمن کی ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔

جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیاء سے انخلاء کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرن نئے عالمی نظام میں امریکا کو سابقہ حیثیت میں واپس نہیں آنے دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید