• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران وین گوف کی قیمتی پینٹنگ چوری


دنیا کے عظیم مصور اور پینٹر وین گوف کی مشہور پینٹنگ ایک میوزیم سے چوری ہوگئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر چور ایک میوزیم سے شہرہ آفاق مصور وین گوف کی لاکھوں ڈالر مالیت کی پینٹنگ لے اڑے۔

ونسنٹ وین گوف کے فن پارے کی چوری ایمسٹرڈیم کے قریب واقع ایک میوزیم سنگر لارین سے ہوئی۔

واقعے کی خبر ہوتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی تاہم چور تب تک فرار ہوچکاتھا۔

اس فن پارے کی قیمت اندازاً 66 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔