اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاکستان نے 12سو ارب روپے کا قرض مقرر ہ مدت سے پہلے ادا کر دیا، جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے،مقررہ مدت سےپہلےادا قرضوں کامجموعی حجم بڑھ کر پانچ ہزار نو سو بیس ارب روپے پر پہنچ گیا،وزارت خزانہ نے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کوفعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قرار د دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ری فنانسنگ رسک اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم جبکہ سرکاری مالیات مضبوط اورمعیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا کرے گا۔ی وزارت خزانہ کےمطابق پاکستان نےقبل از وقت قرض کی سب سے بڑی بار سو ارب ارب روپے ادائیگی کردی۔