• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خلاف حکومت بروقت اقدامات کررہی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پی ٹی آئی حکومت بروقت اقدامات کررہی ہے، جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی متاثرین کی مدد کے لیے بہت متحرک ہیں۔

گورنر ہائوس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی۔

چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے ڈاکٹرز کی خدمات بھی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن پیکیج میں مخیر حضرات کے تعاون سے تیز ی لارہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کورونا کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تمام امور کی خود نگرانی کررہا ہوں، مستحقین کو امداد کی فراہمی شروع کردی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر میں حکومت کاساتھ دیں۔

تازہ ترین