• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر جیمز شیرا کی تعزیت

لندن (پ ر) سابق میئر رگبی کونسلر ڈاکٹر جیمز شیرا ایم بی ای (ستارہ پاکستان) نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں صحافت کیلئے افسوس ناک نقصان ہے۔ میر جاوید رحمٰن صحافت میں ہمیشہ ایمان داری اور دیانتداری کی سربلندی کیلئے کھڑے رہے، انہیں کسی بھی قیمت پر سچ کیلئے لڑنے کی روایت اپنے والد میر خلیل الرحمٰن سے ورثے میں ملی تھی۔ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں غم زدہ فیملی کے ساتھ ہیں۔ اس بیان میں اظہار تعزیت کرنے والوں میں یوکے پاکستانی کرسچن لیڈرز ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ، ڈاکٹر نوشابہ خلجی، کونسلر مورس جانز، ایڈووکیٹ قمر شمس، سابق رکن صوبائی اسمبلی سلیم کھوکھر، ریورینڈ جان باسکو اور مائیکل میسی شامل ہیں۔

تازہ ترین