• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا کا تنہائی دور کرنے کیلئے لاوارث جانور پالنے کا مشورہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنہائی ختم کرنے کے لئے جانور پال لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرتے وقت اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں تو براہ کرم باہر سے کسی جانور کو گود لے لیں ۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ بہت سے جانور اس وقت اپنی پناہ گاہوں یا سڑکوں پر بھوک سے مررہے ہیں کیونکہ ان کی غذا کا انتظام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔منشا نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کو تنہائی بھگانے میں مدد ملے گی اور وقت بھی بہت تیزی سے آگے بڑھے گا۔
تازہ ترین