• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام نجی ادارے ملازمین کی تنخواہیں نہ روکیں،راغب نعیمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تمام نجی ادارے ملازمین کی تنخواہیں نہ روکیں۔ہرفردانفراد ی طورپراپنے گھروں میں اللہ تعالیٰ کی بارگارہ میں توبہ و استغفار کرے،مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب خاندانوں کی مدد کےلئے آگے آئیں۔استغاثہ کے طورپر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کوخوف،بھوک اورکھیتوں کی کمی سے آزماتاہے ۔کورونا وائرس کی صورت میں یہ تمام آزمائشیں انسانیت پر آئی ہوئی ہیں تواس صورتحال میں بحیثیت مسلمان ہمیں بارگاہ خداوند ی میں توبہ واستغفار کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اسلام کا حکم اور سنت رسول ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس، نرسز، پاک فوج،پولیس، ریسکیو اور رضا کار ہمارے ہیروز ہیں جو کہ کورونا وباءسے پیدا شدہ صورت حال میں فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انسانیت کو بچانے کےلئے کو شاں تمام طبی عملے کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین