• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 61 ہزار سے زائدہو گئی

دنیا میں کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 61 ہزار سے زائدہو گئی


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 53 ہزار سے اوپر چلی گئی، 61 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے۔ اسپین میں ہفتے کو مزید 809 افراد زندگی ہار گئے جہاں اموات 11 ہزار 744 سے اوپر ہوگئیں جبکہ اسپین ایک لاکھ 24 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے اوپر چلی گئی، صرف ریاست نیویارک میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وہاں پر اموات چین سے بھی اوپر چلی گئیں، ملک میں 7 ہزار 400 سے زائد افراد جان سے جاچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث اموات 14 ہزار سے اوپر ہوگئیں، نیدر لینڈز میں آج 164 افراد جان سے گئے جبکہ بلجیم میں 144 اور ایران میں 158 افراد جان سے گئے۔

ایران میں 55 ہزار افراد میں کور وناوائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

تازہ ترین