• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ وقت سیاسی بحث کا نہیں، ہمارا مقابلہ کورونا کے علاوہ بھوک سے بھی ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ یہ وقت سیاسی بحث کا نہیں،ہمارا مقابلہ کورونا کے علاوہ بھوک سے بھی ہے،کل سے ایک کروڑ افراد کو مالی امداد ملناشروع ہوجائیگی،ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے، کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ صف اول کے سپاہی ہیں، ا س وبا کیخلاف برسرپیکار تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےمعاون خصو صی نےکہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے،کورونا کیخلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے،عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ کورونا کی وبا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے،پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بھی چیلنجز درپیش ہیں،معاون خصوصی نےکہاکہ کورونا کے معیشت پر اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے بھی پالیسی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین