آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تھرپارکر، آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک وزخمی ہونیوالوں میں چیک کی تقسیم

اسلام کوٹ(نامہ نگار)تھر پارکر میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں میں حکومت سندھ کی جانب سے اعلانیہ معاوضہ کے چیک تقسیم کئے گئے،بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 30افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع تھرپارکر میں جولائی 2019سے نومبر 2019 تک مختلف وقتوں میں ہونے والی بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمی افراد میں حکومت سندھ کے اعلان کردہ معاوضہ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے بتایا کہ مذکورہ عرصہ میں ہونے والی بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 30 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید