• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان شفیع ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن مقرر، تنخواہ 17لاکھ روپے

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے ( پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ) پی ایم ڈی سی میں بھاری بھرکم تنخواہ اور مراعات پر فرحان شفیع کو ایم ڈی تعینات کردیا گیا ، ان کی تعیناتی کا فیصلہ پی ایم ڈی سی کی 192 بورڈ میٹنگ میں کیا گیا پی ایم ڈی سی بورڈ نے فرحان شفیع کی بطور ایم ڈی تعیناتی، تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی کنٹریکٹ لیٹر کے مطابق فرحان شفیع ایم ڈی پاکستان منرل ڈویلپمننٹ کارپوریشن کو ماہانہ تنخواہ 17لاکھ روپےاور دیگر مراعات بھی ملیں گی۔ فرحان شفیح کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ 41ہزار 428 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہاؤس رینٹ الاؤنس کی مد میں نئے ایم ڈی کو 6 لاکھ 31 ہزار 429روپے ملیں گے۔ یوٹیلیٹی الاؤنس کی مد میں 97ہزار 143 روپے ملیں گےنئے ایم ڈی کو ایک1800 سی سی گاڑی اور ڈرائیور بھی ملے گاایک فریج اور دو ایئر کنڈیشنز بھی دئے جائیں گےنئے ایم ڈی کو اپنی اور خاندان کو مفت میڈیکل سہولت بھی میسر ہوگی ۔پی ایم ڈی سی رولز کے مطابق ٹی اے ڈی اے بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین