• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس نشتر کا رویہ ٹھیک نہیں،کل گھیراؤ کرینگے،پیرامیڈیکل سٹاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے رویہ کو ناروا قراردیتے ہوئے کل پیر صبح نو بجے ان کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے،پیرامیڈیکس کا کہنا ہےکہ نشتر انتظامیہ کورونا حفاظتی کٹس کی فراہمی میں ناکام ہوئی،جس پر پیرا میڈیکس نے اپنے طور پر حفاظتی کٹس کی تقسیم شروع کی تو ایم ایس سیخ پا ہوگئے اور ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا، شوکاز نوٹسز کا اجرا ناقابل برداشت ہے۔اس کا اعلان اجلاس میں کیا گیا جس میں رانا علی حسن،ملک منور بوسن،راو عرفان الرحمان،راواکبر،سجاد خان،باسط ہاشمی،سمیع اللہ،ملک فرحان،شاہد داو،محمد شاہد،راشد ستار،نوید احمد،ملک اسرار،محسن علی مقداد،جیمس حبیب،نوید انجم،عبید اختر،شمشاد نواز،رضوان مصطفیٰ، راؤ جاوید اختر،جام نواز،راؤ شفیق،عامر رحمانی،راؤ رفیق،مبارک مسیح،خالد سندھو،خالد مقصود،اصغررانا ،روشن،راؤ ثاقب،رانا نوید،وحید وینسودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین