• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کے ذریعےکورونا پر قابو پایا جائے،وفاق المدارس الشیعہ

لاہور (خبرنگار خصوصی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کرونا وائرس پر حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زائرین کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دینی مسائل اور امورشرعیہ میں مجتہد کے حکم اور فتویٰ پر عمل کی طرح صحت سے متعلق امور میں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل بھی واجب ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔علامہ افضل حیدری نے کہا کہ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ کوروناوائرس قومی چیلنج ہے، ملی یکجہتی کے ذریعے اس پر قابو پایا جائے۔ مسئلہ زائرین کا ہو یا تبلیغی جماعت کا اِسے مسلکی تعصب کا رنگ دیناقابل مذمت ہے۔
تازہ ترین