• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی بادشاہ نے جرمن ہوٹل قرنطینہ بنا دیا، چابی کھو دی

تھائی لینڈ کے بادشاہ پر تنقید بڑھ گئی


تھائی لینڈ کے منچلے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کے جرمنی کے ہوٹل میں قرنطینہ کے چرچے پھیل گئے، علاقے میں سارے ہوٹل خالی کر الیے گئے۔

صرف تھائی بادشاہ کے لیے پورا فائیو اسٹار ہوٹل بک کیا گیا ہے، 67 برس کے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا کی 20 کنیزیں ان کی نازبرداری میں لگی ہیں۔

تھائی بادشاہ کو اپنی چوتھی بیوی کو ساتھ لے جانا یاد رہا یا نہیں، یہ کسی کو پتہ نہیں چل سکا۔

تھائی بادشاہ کی 119 نوکروں پر مشتمل فوج کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے کے سبب واپس ملک بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے اب تک 20 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد افراد بیمار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں مزید 4 اموات، مجموعی تعداد 3326 ہوگئی

تھائی لینڈ کے بادشاہ پر جرمنی کے دورے کے باعث تنقید بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا چھوڑ گئے ہیں۔

تازہ ترین