• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 3326 ہوگئی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں سے زیادہ تر کیسز کی تصدیق بیرون سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔

چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 639 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چین میں خطرناک وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

تازہ ترین