آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’شش۔۔ کورونا کا نام نہیں لینا‘

ترکمانستان میں کورونا بولنے اور لکھنے پر آپ گرفتار ہوسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے لڑائی جاری ہے اور اس کے تدارک پر ہر فورم پر بات کی جارہی ہے وہیں ترکمانستان میں کورونا کا لفظ استعمال کرنے پر آپ کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

ترکمانستان کے صدر نے کورونا لفظ کے استعمال پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار ماسک لگائے لوگوں کو گرفتار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکمانستان ایران کا پڑوسی ملک ہے جہاں اس وائرس کا سینکڑوں افراد شکار ہوچکے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید