• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (جنگ نیوز) دنیا کے معروف اور امیر ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی کورونا کے سبب گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گذار رہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران ہیئر کٹنگ کے پیسے بچالیے، اس مقصد کیلئے اپنے گرل فرینڈ کی خدمات حاصل کیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کی پارٹنر جورجینا روڈریگز مشین سے ان کے بال کم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ان سے قبل بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل اپنی بیوی اشیکا سے حجامت کراچکے ہیں۔ اشیکا کہتی ہیں کہ میں نے یہ کام کسی سے متاثر نہیں کیا جبکہ میں تو ایک ہفتے قبل ہی دنیش کے بال بناچکی تھی۔

تازہ ترین