• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز نظام سے 6 ہزار ریٹیل اسٹورز منسلک

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیلز(پی اوایس) نظام سے اب تک 6 ہزار سے زائد بڑے ریٹیل سٹورز منسلک ہوچکے ہیں۔ایف بی آر کے حکام کے مطابق چندماہ قبل اس نظام کااطلاق کردیا گیاتھا اوراب تک ملک کے بڑے شہروں میں اس نظام کے تحت 6 ہزارسے زائد ریٹیل سٹوروں کومنسلک کردیاگیاہے۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پرخریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کارنظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ٹیئر۔ون میں 20 ہزار کے قریب سٹور آتے ہیں جنہیں بتدریج اس نظام سے منسلک کردیا جائیگا ۔ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جارہاہے۔ایف بی آرنے چند روزقبل بڑے ریٹیلرز کیلئے پوائنٹ آف سیلزنظام (پی اوایس) سے منسلک ہونے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کرنے کااعلان بھی کیاہے ۔ تاہم آخری تاریخ میں توسیع کی سہولت صرف ان ریٹیلرز کیلئے میسرہے جوایف بی آرکے قریبی ذیلی دفاترمیں ایف بی آرکے پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی رضامندی 20 اپریل تک جمع کرائیں گے۔

تازہ ترین