• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد بھٹی کی طرف سے یعقوب بھٹی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

میلان (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ اٹلی کے صدر شہزاد بھٹی اور تمام ارکان کی طرف سے گلوبل کرسچن وائس امریکہ کے نائب صدر یعقوب بھٹی کی اہلیہ حنا اختر کی وفات پر اظہار افسوس کیاگیا۔ شہزاد بھٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ یعقوب بھٹی اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل اور استقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
تازہ ترین