• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب پاکستان میں صرف میرٹ پر کام ہورہا ہے،شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات اس بات کے گواہ ہیں کہ اب پاکستان میں صرف میرٹ پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر سے شروع ہونے والے چینی اور آٹے کےبحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ کو جس طرح حکومت نے شائع کیا ہے، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی اور جو لوگ وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے تھے کہ وہ اپنے قریبی لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیں گے اب ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ شیخ سربلند نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے صرف محکمے بدلنا کافی نہیں بلکہ انہیں عدالتوں کے ذریعے سزائیں ملنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور حکومت کے شفاف اقدامات سے انہیں اطمینان حاصل ہو اہے۔ 
تازہ ترین