• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل پلا ٹوں کے استعمال کی تبدیلی کا اختیار متعلقہ ممبر کے حوالے

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے ڈیزائننگ ، ویٹنگ اور انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز کیلئے انجینئرنگ ان چیف برانچ جی ایچ کیو سے ایم او یو کرنے کی منظوری دیدی ۔یہ منظوری چیئرمین عامر علی احمد کی زیرصدارت ہو نے والے ا جلاس میں دی گئی ۔کمرشل پلا ٹوں بشمول کلینک ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ وغیرہ کے استعمال کی تبدیلی کا اختیار سی ڈی اے بورڈ سے لے کر متعلقہ ممبر کو د یدیا گیا ۔ سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین کے صنعتی ایریا میں آئی ٹی کو بھی بطور ٹریڈ شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے ساتھ سوئی گیس کی فر اہمی کیلئے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ۔ معاہدے پر دستخط کا اختیار چیئرمین سی ڈی اے سے لے کر ممبر کو دیدیا گیا۔ سیکٹر ای بارہ ، سیکٹر آئی بارہ اور سیکٹر آئی چودہ کی انوائر مینٹل سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹہائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ر ہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی قسطوں کی ادا ئیگی میں کورونا وائرس کی وجہ سے رعایت دینے کی منظوری دی گئی،اس کی وجہ یہ ہے کہ ون ونڈوآفس بند ہے۔
تازہ ترین