• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین میں تقسیم کیلئے 11کروڑ 30لاکھ روپے جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی لاہور نے ضلع بھر کے 13ہزار مستحقین زکوٰۃ کیلئے دوسری ششماہی قسط کا اجراء کر دیا ہے جس کے تحت مستحقین میں تقسیم کیلئے 11کروڑ 30لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر لاہور علی حیدر کاہلوں نے بتایا کہ مستحقین کو 9ہزار روپے اور نابینا افراد کو 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔ موبائل کیش کے ذریعے کی جانے والی اس ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی بھی نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں اور دیہاڑی داروں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے محکمہ زکوٰء کا فیلڈ سٹاف فہرستوں کی تیاری ترجیحی بنیادوں پر کر رہا ہے۔
تازہ ترین