• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی برطانیہ کے رہنما وحید بٹ کورونا سے انتقال کرگئے

لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما وحید بٹ کورونا وائرس کےسبب برمنگھم کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوہمروی ،ظاہر ڈار ،جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی، رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال، سینئر رہنما پیپلز پارٹی برطانیہ ریاض خان، خواجہ معین الدین سید، پیپلز پارٹی لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، نائب صدر اسد نواز، سیکرٹری اطلاعات فخر عمرانپیپلز یوتھ برطانیہ کے سینئر نائب صدر وحید اقبال، شعبہ خواتین برطانیہ کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی نے وحید بٹ مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اورلواحقین کو صبر و جمیل کیلئے دعا کی ہے۔مرحوم وحید بٹ کا سابقہ تعلق لاہور سے تھا اور وہ بےلوث پیپلز پارٹی کے جیالے تھے۔
تازہ ترین