• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوںمیں 89فیصد اضافہ

پیرس (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس وباء کے دوران لاک ڈائون کے نتیجہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوںمیں 89فیصدفیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ فرانس بھر میں بازار مکمل بند ہیں۔ لوگوں کو خریداری کیلئے بڑے اسٹوروں پر جانا پڑتا ہے، عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ مقامی ریڈیو کی سروے رپورٹ کے مطابق سبزیوں، پھلوں سمیت اکثر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فرانسیسی لوگ اکثر سپر مارکیٹوں میں جاتے ہیں جب کہ یہاں آباد لاکھوں لوگ اپنی خریداری مارشے یعنی اتوار بازار منگل بازار وغیرہ سے کرتے ہیں جو کہ مکمل بند ہیں۔
تازہ ترین