• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سےصحتیاب خاتون کے گھر پہنچنے پروالہانہ استقبال


اسپین میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی خاتون ایمبولینس سے باہر آئیں تو پڑوسیوں کی جانب سے تالیاں بجا کر اور گانے گنگنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے فرش پر قدم رکھتے ہی فلیٹس کی کھڑکیوں میں موجود لوگ تالیاں بجا کر ان کا استقبال کررہے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اہل محلہ کی جانب سے اس طرح کے طرز عمل پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔