• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 50 لاکھ روپے کا عطیہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)چین کی ژونرجی کمپنی کے رچرڈ جے گیو اور نائب صدر کیون کیو اورچائنا مشینری انجینئرنگ کا ر پو ریشن کے جنرل منیجر لی کان نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔انہوں نے وزیراعظم کے کورونا وائرس فنڈ میں 50 لاکھ رو پے کا عطیہ دیا۔ انہوں نے این ڈی ایم کو طبی آ لات بھی عطیہ کئے ہیں ۔ 30لاکھ روپے مالیت کے طبی سامان میں 30 ہزار ماسک ، 100N95ماسک اور 300پروٹیکشن سوٹ شامل ہیں ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

تازہ ترین