• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کی حالت بہتر ہورہی ہے، برطانوی وزیر خزانہ

بورس جانسن کی حالت بہتر ہورہی ہے، برطانوی وزیر خزانہ 


لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سُنک نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے بستر میں اٹھ کر بیٹھ رہے ہیں اور طبی ٹیم کے ساتھ مثبت طریقے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ رشی سُنک نے کہا کہ وزیراعظم کااسپتال میں داخل ہونا ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ یہ بیماری بلاتفریق ہے اور’تقریباً ہر کوئی کسی ایسے کو جانتا ہوگا جو اس سے متاثر ہوا ہے۔

انھوں نے کہایہ ایک خوفناک وائرس ہے جس کی کوئی حدیں نہیں لیکن ہم اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین