• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت نہ دینے پر شہری کو گولی مارنے والے 4اہلکار گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) اختیارات سے تجاوز اور رشوت نہ دینے پر شہری کو فائرمار کرزخمی کرنے والے محافظ سکواڈ کے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے شہری کی شکایت پربدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد کرنے والے4 پولیس اہلکاروں اکرام اللہ، یاسر خان، شان علی اور ثقلین کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے،جس کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرکے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیاگیا۔ باڑہ روڈسربندپشاورکے رہائشی ہمایوں خان نے تھانہ نصیرآبادکو بتایاکہ چارپولیس ملازمین نے کہاپانچ ہزارروپے دو۔میں نے کہاکہ میرے پاس پانچ سوروپے ہیں وہ نہ مانے۔ اسی دوران ایک ملازم نے فائرکردیاجومجھے کولہے پرلگا۔ دریں اثناء سی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے شہریوں پر تشدد یا ناروا سلوک کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔
تازہ ترین