• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سیاسی تعصب کو ترک کیے بغیر کورونا سے نہیں لڑ سکیں گے، فخر عالم

معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم کا کہنا ہے کہ جب تک ہم سیاسی تعصب کو ترک نہیں کریں گے تب تک ہم کورونا وائرس سے لڑنہیں سکیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، اداکار و میزبان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بات 10 مارچ کی ہے جب پاکستان سُپر لیگ کا سیزن فائیو جاری تھا اور کسی نے بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ سب ہوگا جو کچھ آج ہورہا ہے اور ہم یہاں آکر رُک جائیں گے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔‘

فخر عالم نے لکھا کہ ’مجھے اب بھی یہ خوف ہے کہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے ایک حتمی امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب تک ہم سب اپنے درمیان سے اِس سیاسی تعصب اور نفرت انگیزی کو ترک نہیں کریں گے تب تک ہم اِس قابل نہیں ہوسکیں گے کہ ہم پاکستان سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکیں۔‘

فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ایک دن جب وہ صبح اُٹھیں گے تو پوری دُنیا سے وبائی امراض کا خاتمہ ہوجائے گا۔‘

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہمارے پاس راتوں رات کوئی ایسی ویکسین بن جائے گی جو کورونا وائرس کو ختم کردے گی اور یہ ویکسین کیا سب کے لیے فوری طور پر دستیاب ہوگی؟‘

تازہ ترین