• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ، سبزی منڈی میں شہریوں کا جم غفیر

اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاون کا تیسرا ہفتہ، سبزی منڈی میں شہریوں کا جم غفیر


اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ جاری ہے، تاہم حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سبزی منڈی میں شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات بند ہیں لیکن بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی ہیں۔ 

سبزی منڈی میں شہریوں کا جم غفیر تمام حفاظتی اقدامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معمول کی خریداری میں مصروف رہا۔ 

ضلع انتظامیہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہی ہے تاہم اسلام آباد کی سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی بڑی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ٹریفک کا رش رہا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ شہریوں کی بھیڑ معمول کی خریداری میں مصروف رہی۔ 

اسلام آباد کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی بڑھتی جارہی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھارہی ہیں۔

تازہ ترین