آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاک ڈاؤن کے 18 ویں روز بھی کراچی کے شہری سڑکوں پر

لاک ڈؤان کے 18 ویں روز بھی کراچی کے شہری سڑکوں پر


سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بھی کراچی کے شہر لاک ڈاؤن کے اٹھارہویں روز بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروایا جائے لیکن کراچی میں لاک ڈاؤن کے اٹھارویں روز بھی صورتحال ایک جیسی ہی ہے۔

شہر میں جگہ جگہ ناکے لگے ہوئے لیکن عوام کی بڑی تعداد مشکلات کے باعث ضروری امور دینے کے لیے باہر نکلنے پر مجبور ہے، جبکہ ہیلے بہانے بنا کر نکلنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔

پولیس نے بھی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لیے سختی کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 157 مقدمات درج کیے۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 422 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 448 گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید