• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرخ مرچ 200،مونگ ،ماش کی دالیں 40سے50روپے مہنگی

لاہور (نمائندہ جنگ) سرخ مرچ 200، مونگ ،ماش کی دالیں 40سے 50روپے مہنگی، مقامی طور پر پیدا ہونیوالی سرخ مرچ کی رسد میں کمی اور درآمد پر پابندی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا،سرخ مرچ کی فی کلو قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہو گیا اور تھوک منڈی میں اس کا ریٹ 500روپے فی کلو سے بڑھ کر 700روپے ہو گیا جبکہ دال ماش اور مونگی دھلی کی قیمت میں 40سے 50 روپے کلو اضافہ کے بعد قیمت 300روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔
تازہ ترین