• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم،وزراء،مشیراپنی دولت کا10فیصد کورونافنڈ میں دیں،سرا ج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتنے بڑے اسکینڈل کے بعد بھی حکومت نے صرف وزراءکے محکموں کو تبدیل کیاہے، وزیراعظم ،وزراء،مشیراپنی دولت کا10فیصد کرونافنڈ میں دیں ،حکومت سےسبسڈی لیکر اپنےکارخانے چلانے والوں کو مستحق افراد کی مددکیلئےراغب کیاجائے۔یہ چند چاول ہیں جنہیں دیکھ کر پتہ چل گیا ہے کہ حکومت کی ساری دیگ ہی ایسی ہے۔پاکستان کا المیہ ہے کہ لوگ پیسے کے بل بوتے پر سیاست میں آتے ہیں اور پھر سیاست کو پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین