• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کے ریلیف آرڈیننس پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نےایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 ءعوام کی فلاح و بہبود کے لیے تجویز کیا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر صوبائی حکومت کے ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دفتر سے جاری بیان میں وفاقی وزارت توانائی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں پر صوبائی حکومت کے ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت سندھ عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

امتیاز شیخ نے بیان میں مزید کہا کہ حکومت سندھ کا ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے نہیں عوام کے لئے ہے،حکومت سندھ بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ خود کچھ کرنا چاہتی ہے نہ دوسرے صوبوں کو کرنے دے رہی ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

تازہ ترین