بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا مندر کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بدری ناتھ کے قریب ایک مندر کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کا نام میرے نام پر رکھا گیا ہے۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش اور غصہ بڑھ گیا جس کے بعد ان سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کے خلاف ردِعمل دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اروشی روٹیلا کے اس دعوے نے مندر کے حوالے سے نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے اور کئی لوگ اب اس کی سچائی کے بارے میں بھی بحث کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مندر کی تاریخی اہمیت ہے۔
کئی مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کا بیان مقامی روایات اور عقائد کی توہین ہے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ مندر تاریخی ہے اور اداکارہ کو اپنے بیان کے حوالے سے وضاحت دینی چاہیے۔
دوسری جانب اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم نے فی الحال اس معاملے پر اب تک کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔