• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈاؤن کا فضائی دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان، ساہیوال، کمالیہ، میاں چنوں اور لاہور کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فضائی دورے کے دوران بند مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا بھی مشاہدہ کیا، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال بھی دیکھی اور ناکوں کی صورتحال کا بھی فضائی جائزہ لیا۔

عثمان بزدار نے حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی فرائض انجام دینے والے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس، پاک فوج اوررینجرز مثالی کردار ادا کررہے ہیں ، حکومت نے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے ہرضروری اقدام کیا ہے ،عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

تازہ ترین