• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور بارڈر کو 24 اپریل تک بند رکھنےکا نوٹیفیکیشن

حکومت نے پاک بھارت سرحد کرتار پور کو11 تا 24 اپریل بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو نوٹیفیکیشن بھجوادیا گیا۔

وزارت داخلہ نے بھارت کے ساتھ واہگہ بارڈرکو 16 سے 29 اپریل تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

پاکستان کی مغربی سرحد بھی 13 اپریل سے 26 اپریل تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشنز عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو ارسال کر دئیے۔

پاکستان نے بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مزید دو ہفتے کے لیے بند کردیں۔

تازہ ترین