• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Me At 20 چیلنج، ہمایوں سعید کی تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئٹرپر13 اپریل کو شروع ہونے والے Me At 20 چیلنج ٹرینڈ میں شوبز فنکاربہت دلچسپی سے حصہ لینے میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پرMe At 20 چیلنج ٹرینڈ خوب مقبول ہورہا ہے جس میں شوبز فنکاربڑھ چڑھکر حصہ لے رہے ہیں تاہم جب ہمایوں سعید نے اپنی 20 سال کی عمر میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ 20 سال کے ہیں۔اداکارکی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویرپرمختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ اداکار کے بہت سے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی اورکہا کہ وہ پہلے سے اب زیادہ خوب صورت ہیں۔

تازہ ترین