امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نےچند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلندترین سطح پر ہے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےامریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نےہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔